تھانہ کلرسیداں پولیس کی کارروائی،نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) تھانہ کلرسیداں پولیس کی کارروائی،نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں ملوث03ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث03ملزمان افتخار احمد، حیدر اور شہریار کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تین ہفتے قبل فائرنگ کرکے احتشام نامی نوجوان کوقتل کر دیا تھا، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی منزل کی جانب اہم قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں