تھانہ واہ کینٹ پولیس کی موثر کارروائی،گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) تھانہ واہ کینٹ پولیس کی موثر کاروائی،گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 05ملزمان گرفتار،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 05ملزمان کوگرفتار کرلیا، ،گرفتار ملزمان میں شاہد،طاہر،نثار،فقیراور ندیم شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان نے گھروں میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیاہے ، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا، ایس پی پو ٹھوہار نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او واہ کینٹ اور پولیس ٹیم کوشاباش دی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں