سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں سی پی اوراولپنڈی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،تمام مسالک کے جید علماء کرام کی شرکت چہلم کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے تما م اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،علماء کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا جس پران کے شکر گزار ہیں،سی پی او

پیر 27 ستمبر 2021 23:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سی پی اوراولپنڈی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز،تمام مسالک کے جید علماء کرام نے شرکت کی ،سی پی او نے کہا کہ چہلم کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے تما م اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،علماء کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا جس پران کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمدا حسن یونس کی زیرصدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹر ز میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال،ایس پی ہیڈ کوارٹرزذنیرہ اظفر،ایس پی سیکورٹی تیمور خان ، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اورتمام مسالک کے جید علماء کرام نے شرکت کی، سی پی او محمد احسن یونس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چہلم کے سلسلہ میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے تما م اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،علماء کرام کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا جس پران کے شکر گزار ہیں، حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے جس میں آپکا تعاون اہم ہے،روادری، محبت اور درگزر کا معاملہ کیجیے، قانونی کی کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،سوشل میڈیا اورلائوڈ سپیکر کے استعمال کے سلسلہ میں آپ کے تعاون پر شکر گزار ہیں ،ہم سب ملکر چہلم کے موقعہ پر امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں