راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نی02مقدمات میں مجرمان کو سزائیںسنا دیں

پیر 27 ستمبر 2021 23:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نی02مقدمات میں مجرمان کو سزائیںسنا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج ملک اعجاز آصف ASJ نے مجرم عقیل عباس کوقتل کے جرم میں عمر قید معہ 05لاکھ ہرجانے سزا سنا دی،مجرم س عقیل عباس نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر فائرنگ کرکے شبانہ نواز کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی مظہر عباس کی مدعیت میں درج کیاگیا تھا، جبکہ معزز عدالت کے جج باسط علیم ASJنے منشیات کے مقدمہ میں مجرم طلحہ سلیم کو 04سال06ماہ قید اور20ہزار ورپے جرمانے کی سزا سنا دی،مجرم کو تھانہ پیرودھائی پولیس نی1500گرام چرس برآمد ہونے پردسمبر2020میں گرفتارکیاتھا،راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمات کی موثر پیروی کی، جس کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرارواقعی سزائیں سنائی،سی پی اومحمد احسن یونس نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر انوسٹی گیشن ولیگل ٹیموں کو شاباش دی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں