راولپنڈی،تھانہ صادق آباد پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 27 ستمبر 2021 23:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) تھانہ صادق آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم شہباز کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے گا، ایس پی راول نے ملزم کی گرفتار ی پر ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیم کوشاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں