راولپنڈی ،پولیس کی منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں ،7ملزمان گرفتار ،مقدمات درج کرلئے

پیر 27 ستمبر 2021 23:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7ملزمان گرفتار کر کی1930گرام چرس ،05لیٹرشراب،02پستول30 بور اور01رائفل12بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم قربان کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی200گرام چرس برآمد ہوئی ، ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان محمد زبیر اور محمدکاکے خان کو گرفتارکر لیا، ملزم محمد زبیر کے قبضہ سی700گرام چرس جبکہ ملزم محمد کاکے خان کے قبضہ سی05لیٹر شراب برآمد کی،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان احمد کو گرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے 530گرام چرس برآمد ہوئی ،ایس ایچ اوصدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سہیل کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 500گرام چرس برآمد کی ، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن اور01رائفل12بور برآمد ہوئی،ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم توقیر احمد کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بو رمعہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں