تھانہ صدربیرونی پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 28 ستمبر 2021 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) تھانہ صدربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم نبیل کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 02موٹرسائیکل برآمد ہوئے ،ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کے دیگرسہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے گا، ایس پی صدر نے ایس ایچ اوصدربیرونی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ کار وموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں