صادق آباد پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان گرفتارکرلئے

منگل 28 ستمبر 2021 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) صادق آباد پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان گرفتارکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مداخلت بے جا بخانہ ،عفت میں خلل اورزیادتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اکرم یعقوب کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال 2020سے صادق آباد پولیس کی مطلوب تھا، جبکہ صاد ق آباد پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سید ندیم کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم رواں سال سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول نے ایس ایچ اوصادق آباد اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں