تھانہ نصیرا ٓباد پولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے 2ملزمان گرفتار کر لئے 50لیٹر پٹرول ودیگر آلات برآمد

منگل 28 ستمبر 2021 20:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) تھانہ نصیرا ٓباد پولیس نے کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے 2ملزمان گرفتار کر کے 50لیٹر پٹرول اوردیگر آلات برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پٹرول فروخت کرنیو الے 02ملزمان ذاکر اکبر اورعظیم کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 50لیٹر پٹرول اوردیگر آلات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں