راولپنڈی ،پولیس کی منشیات فروشوں ،شراب سپلائرز ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں ،7ملزمان گرفتار

منگل 28 ستمبر 2021 20:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ،شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7ملزمان گرفتار کر لئے،230گرام چرس ،09لیٹرشراب،02پستول30 بوراور گولیاںبرآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حمزہ اشفاق اوراصغر محمود کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی230گرام چرس برآمد ہوئی ،صادق آباد پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزم وقار خان کے قبضہ سے 01پستول 30بور جبکہ ملزم ارشد حمید کے قبضہ سے 37گولیاں پستول 30بور کی برآمد ہوئیں،ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سی05لیٹرشراب برآمد کرلی،ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص احمد کو گرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سی04لیٹرشراب برآمد ہوئی ،ایس ایچ اوصدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زمان کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کیاا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں