تھانہ پیرودھائی پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والی4 قمار باز گرفتار کرلئے

منگل 28 ستمبر 2021 20:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) تھانہ پیرودھائی پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والی04 قمار باز گرفتارکرکے 15ہزار روپے اور تا ش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04قمار بازوں کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میںوحید اخترعرف مستری ،قیصر نصیر ،مقصود احمد اور نذیر خان شامل ہیں ،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 15ہزار روپے اورتاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی راول نے ایس ایچ اوپیرودھائی اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ قماربازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں