دشمن کو ناکام کرنا ہے تو استعمار کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے، آغا سید حامد موسوی

جب تک پاکستان کے نظریے کو ترجیح نہیں دی جائے گی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ ہوتا رہے گا، خطاب

منگل 28 ستمبر 2021 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دشمن کو ناکام کرنا ہے تو استعمار کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔راولپنڈی اسلام آباد میں چہلم کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اگر دشمن کو ناکام کرنا ہے تو حسینی انکار کی طرح استعمار کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کے نظریے کو ترجیح نہیں دی جائے گی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ ہوتا رہے گا۔آغا حامد موسوی نے کہا کہ ملک میں وہی کام ہونے چاہئیں، جو امام حسین رضی اللّٰہ تعالی عنہٴْ کے نانا محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند ہیں۔اٴْنہوںنے کہاکہ ملک میں انتہاپسند جماعتوں کے صرف ناموں پر پابندی فضول ہے، کاموں پر پابندی لگائی جائے۔قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی سوچ سمجھ کر بنائی جائے، جلد بازی نہ کی جائے ورنہ مسائل بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں