راولپنڈی ،پولیس کی موثر پولیسنگ ، غیر ت کے نام پر اندھا قتل کرنیوالے مجرم کو 6ماہ میں سزا سنا دی گئی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ، غیر ت کے نام پر اندھا قتل کرنے والے مجرم کو 6ماہ میں سزا سنا دی گئی ،معزز عدالت کے جج افضل مجوکہ ASJنے مجرم ظفر اقبال کو قتل کے جرم میں عمر قید معہ 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،مجرم نے غیر ت نام کے پرسابقہ اہلیہ شاہین بی بی کوٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غیر ت کے نام پر اندھا قتل کرنے والے مجرم کو 06ماہ میں سز اسنا دی گئی ،معزز عدالت کے جج افضل مجوکہ ASJنے مجرم ظفر اقبال کو قتل کے جرم میں عمر قید معہ 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،مجرم نے غیر ت کے نام پر اپنی سابقہ اہلیہ شاہین بی بی کوٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا تھا،قتل کے بعد مجرم نے نعش کے ٹکڑے کرکے نالہ لئی کے قریب کچرے میں چھپا دئیے تھے،16مارچ 2021 کوسول لائنز پولیس کو مقتولہ شاہین بی بی کا سر مریڑ حسن نالہ لئی پل کے پاس سے ملا جس پر پولیس کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا،سر ملنے کے بعد پولیس نے اپنی طرف سے تلاش شروع کی تو مقتولہ کی نعش کے ٹکڑے نالہ لئی پل کے پاس سے ملے، پولیس نے فرانزک شواہد کے ذریعے خاتون کی شناخت کرکے تفتیش کو آگے بڑھایا، دوران تفتیش مقتولہ کے سابقہ شوہر ظفر اقبال نے قتل کااعتراف کیا،ملزم ظفر اقبال کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے مقدمہ کی موثر پیروی کی گئی،موثر تفتیش اورپیروی مقدمہ کے پیش نظر ملزم کو معزز عدالت نے 06ماہ کے قلیل عرصہ میں سماعت کے بعد عمر قید اور05لاکھ روپے ہرجانے کی سزاسنائی ،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،مجرمان کو سزا ملنے سے شہریوں کا قانون پر اعتماد بڑھتاہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں