تھانہ صادق آباد، تھانہ رتہ امرال پولیس کا مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن ،کرایہ داروں، ہوسٹلزاور افراد کی چیکنگ کی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) تھانہ صادق آباداور تھانہ رتہ امرال پولیس نے مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن کیا اورگھروں ، کرایہ داروں، ہوسٹلزاور افراد کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صاد ق آباد کے علاقے شمس آباد اور گردونواح میں جبکہ تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک منگٹال اورگردونواح میں سرچ آپریشنز کیے گئے، سرچ آپریشنز میں ایس ایچ او صادق آباد ، ایس ایچ او رتہ امرال سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 05ہوسٹلز، 25دکانیں، 155گھروں، 93 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر 330افراد کو چیک کیا گیا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں