تھانہ بنی پولیس کی قمار بازوں کیخلاف کارروائی ،تاش پر جواء کھیلنے والی6قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم برآمد، مقدمہ درج

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) تھانہ بنی پولیس نے قمار بازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والی06قمار باز گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم27ہزار 600 روپے ، 4 موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمد کرلئے ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والی06قمار بازوں کو گرفتا رکرلیا، گرفتار ملزمان میں طارق،عامر،ابوہریرہ،توقیر،شہبازاور طارق حضرت شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم27ہزار 600 روپے،04 موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر جرائم کی جڑہے، قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں