راولپنڈی، پولیس کا منشیات فروشوںکیخلا ف کریک ڈاؤن ، 26ملزمان گرفتار، مقدمات درج کرلئے

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) سی پی او محمد احسن یونس کے احکامات پر پولیس نے منشیات فروشوںکے خلا ف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 26ملزمان گرفتارکر کی7کلو سے زائد چرس،30لیٹر شراب،32بوتل شراب اور 22بوتل آدھیہ شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے گئے،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور منشیات پاکٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئی25ملزمان کو گرفتارکرکے ،07کلو سے زائد چرس،30لیٹر شراب،32بوتل شراب اور 22بوتل آدھیہ شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،تھانہ پیرودہائی پولیس نے خرم شہزاد بھٹی سی01کلو150گرام چرس، تھانہ کینٹ پولیس نے یسوع داس سی01کلو380گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے طارق محمود سی01کلو260گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے دولت شاہ سی200گرام چرس، خادم شاہ سی200 گرام چرس، تھانہ پیرودہائی پولیس نے محمد توفیق سی300گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے یاسر سی120گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے عبدالرحمن سی400گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے احمد اکرم سی110گرام چرس، تھانہ نصیر آباد پولیس نے عابد شہزاد سی200گرام چرس اور نعمت اللہ سی120گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے عمیر بخاری سی300گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے یاسر عقیل سی210 گرام چرس، تھانہ صد واہ پولیس نے جاوید سی200گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے منتظر مہدی سی820گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے بلال سی110گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے خرم شہزاد سی250گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے رفیق سی04لیٹر شراب،تھانہ نیوٹائون پولیس نے حسیب عزیز سی05لیٹر شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے ائریش طارق سی03لیٹر شراب، تھانہ گوجر خان پولیس نے ابرارلطیف سی10لیٹر شراب، محمد ندیم سی08لیٹر شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عبدالخالق سی02بوتل شراب، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے سلیم سی15بوتل شراب اور آصف سی15بوتل شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے عاصم محمود سی22بوتل آدھیہ شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور منشیات پاکٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں