کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

تمام اشیائے خورونوش،دالوں، ٹماٹر آلو، پیاز کی قیمتوں کا مختلف ڈویژنوں سے راولپنڈی ڈویژن کا تقابلی جائزہ مارکیٹ کمیٹی میں جہاں جہاں بھی خرابی یا کرپشن دیکھیں فوری طور پر اس کے خلاف ایکشن لیں، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،کمشنر کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سیف انور جپہ ، اے ڈی سی آر عثمان اشرف، اے سی جی ملیحہ ایثار،ڈی او انڈسٹریز اور پرائس کنٹرول کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران تمام اشیائے خورونوش،دالوں، ٹماٹر آلو، پیاز کی قیمتوں کا مختلف ڈویژنوں سے راولپنڈی ڈویژن کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او انڈسٹریز نے بتایا کہ اٹک جہلم اور چکوال میں آٹا اور چینی حکومت کے مقررہ ریٹس پر فروخت ہو رہے ہیں۔آلو،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تمام پرائس مجسٹریٹس کو فوٹو والے کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک آٹا 1261میٹرک ٹن میں سے 870میٹرک ٹن سٹاک فروخت کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گراں فروشی جرمانے اور ایف آئی آرز بھی ہوء ہیں لیکن کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔اس وقت ضلع میں 33 سہولت بازار فنکشنل ہیں اور ان بازاروں میں 12 آئٹمز رکھی گء ہیں۔کمشنر راولپنڈی نے اجلاس سے خطاب کرتے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ وہ مارکیٹ کمیٹی میں جہاں جہاں بھی خرابی یا کرپشن دیکھیں فوری طور پر اس کے خلاف ایکشن لیں، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تمام سٹورز پر ڈی سی کاونٹرز نمایاں مقام پر بنائے جائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر چینی اور آٹے کی تشہیر باقاعدگی سے کی جائے تاکہ عوام کو آگاہی حاصل ہو سکے اور سہولت بازاروں میں چینی کی فروخت 2 کلو فی کس کے حساب سے کی جاے تاکہ دوکاندار اس کا فائدہ نا اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ و سبزی منڈیوں میں بولی کے عمل پر کڑی نظر رکھی جاے اور خیال رہے کہ مقررہ ریٹس میں فرق نہ آسکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں