راولپنڈی،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں ڈکیت گینگ کی تعاقب کرتی پولیس پارٹی پر فائرنگ،دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

بقیہ 03 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،فائرنگ کے تبادلے کے دوران فائر پولیس اہلکار شبیر حسین کی چھاتی پر لگے جو الحمدللہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ جابہ روڈ کے قریب ڈکیت گینگ کی تعاقب کرتی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،جبکہ بقیہ 03 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،فائرنگ کے تبادلے کے دوران فائر پولیس اہلکار شبیر حسین کی چھاتی پر لگے جو الحمدللہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ جابہ روڈ کے قریب ڈکیت گینگ نے تعاقب کرتی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے دو ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا،جبکہ بقیہ 03 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،گرفتار ملزمان کی شناخت اسد عرف شاہد اور ابراہیم کے نام سے ہوئی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے علاقے میں ملزمان کی سرچنگ کی، ایس ایچ اونے بتایاکہ اسد عرف شاہد ڈکیتی، اغواء، راہزنی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات کے علاوہ دوران ڈکیتی شہریوں کو زخمی کرنے کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، گرفتار زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کاکہناتھاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی کے فریضے کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں