راولپنڈی،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شان رحمة اللعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں محفل میلاد کا انعقاد

ہم نبی پاک ؐکی قدموں کی خاک کے برابر بھی نہیں، یہ ان کا کرم ہے کہ ہم یہاں اکٹھے ہوئے،سی پی او محمد احسن یونس حضرت محمد ؐپر انبیاء نے بھی فخر کیا، اللہ تعالی نے نبی پاک ؐکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، حافظ محمد اقبال رضوی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 22:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شان رحمة اللعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ، سی پی او محمداحسن یونس ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ ضلعی میلاد کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ، صدور اور عہدیداران نے شرکت کی ، نبی کریم رحمة اللعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ ہمارے لئے یہ اعزاز ہے کہ یہ محفل منعقد کرنے کا موقعہ ملا،میری اتنی بساط نہیں کہ سرکار کی مدحت بیان کر سکوں،ہم نبی پاک صل اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی قدموں کی خاک کے برابر بھی نہیں، یہ ان کا کرم ہے کہ ہم یہاں اکٹھے ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں شان رحمة اللعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں محفل میلاد کا انعقادکیاگیا،جس میں سی پی او محمدا حسن یونس کے علاوہ سینئر پولیس افسران ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کے ساتھ ضلعی میلاد کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ شیخ طارق مسعود ، صدور ملک اخترعلی، شیخ محمد ناصر، شیخ محمد ندیم ، شیخ محمد اعظم، قاضی ظہور کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی، محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں ارشد محمود، شاکر محمود، محمد ضمیر اور سب انسپکٹر مدثر خان کے علاوہ قاضی محمد ظہور قاردی، حافظ محمد آفتاب اور محمد حیدر جاوید نے سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میںہدیہ عقیدت پیش کیا، محفل میلاد میںپولیس افسران وہلکاران کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی، اس موقعہ پرڈسٹرکٹ خطیب راولپنڈی حافظ محمد اقبال رضوی نے کہاکہ حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم پر انبیاء نے بھی فخر کیا، اللہ نے نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا،سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ اعزاز ہے کہ یہ محفل منعقد کرنے کا موقعہ ملا،میری اتنی بساط نہیں کہ سرکار کی مدحت بیان کر سکوں،ہم نبی پاک صل اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی قدموں کی خاک کے برابر بھی نہیں، یہ ان کا کرم ہے کہ ہم یہاں اکٹھے ہوئے،تقریب کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی اور شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کی دعا کے ساتھ کیا گیا، میلاد کمیٹی کے عہدیداران نے سی پی او راولپنڈی اور راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا اور ماہ ربیع الاول کے دوران ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں