راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ،قتل اورمنشیات کی02 مقدمات میں 05مجرمان کو قید ،جرمانے کی سزائیں

پیر 18 اکتوبر 2021 21:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ،معزز عدالتوں نے قتل اورمنشیات کی02 مقدمات میں 05مجرمان کو مجموعی طورپر عمرقید ،16سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے افضل مجوکہ ASJ نے قتل کے مقدمہ میںملوث 02مجرمان ارشد محمود عرف جھلو اورجاوید اقبال کو عمرقید جبکہ مجرم طارق محمودکو10سال قید اورمجرم طاہر محمودکو 02سال قید کی سزائیں سناد یں، مجرمان نے معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ کر کے مسمی مظہر کو قتل کردیاتھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد علی اکبرکی مدعیت میں سال 2020تھانہ کہوٹہ میں درج کیاگیاتھا،جبکہ معزز عدالت کے جج مسعود اختر کیانی ASJ نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم غلام ربانی کو 04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ،مجرم کو تھانہ کلرسیداں پولیس نے 1500 گرام چرس برآمد ہونے پر سال2021 میں گرفتارکیاتھا، مجرمان کو ٹھوس شواہد ساتھ چالان کیا ، جس کے پیش نظر معزز عدالتوںنے مجرمان قرار واقعی سزائیں سنائیں،سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس کی جانب سے لیگل و انوسٹی گیشن ٹیموں کو شاباش دی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں