ڈینگی کو ہرصورت قابو میں رکھا جائے ،تمام ضروری اقدامات کئے جائیں ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

پیر 18 اکتوبر 2021 22:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا ہے کہ ڈینگی کو ہرصورت قابو میں رکھا جائے اور تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور ڈینگی کے حوالے سے حساس علاقوں کی خصوصی نگرانی کی جائے، شہر میں ڈینگی کی صورتحال پر کڑی نگرانی کی جائے اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جائے۔

یہ بات انہوں نے دفتر ڈپٹی کمشنر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت ماحولیات اور دیگر متعلقہ حکام کے بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسم صورتحال ڈینگی کے پھیلنے کا سبب بن رہی ہے اور اکتوبر کے وسط تک درجہ حرارت ڈینگی کے لئے سازگار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر ڈینگی کی سخت نگرانی ضروری ہے اور وہ تمام مقامات جہاں پر ڈینگی لاروا کی افزائش ہو سکتی ہے ان کو تلف کیا جائے اور جب تک درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک نہیں پہنچ جاتا ڈینگی کے وار جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے اور اس حوالے سے طبی سہولیات اور ادویات میں کسی بھی طور پر کمی نہ آنے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون کے ساتھ کام کریں اور ڈینگی کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں-

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments