راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںکیخلاف موثر کارروائی،02منشیات فروش گرفتار، 02کلو گرام سے زائدچرس برآمد

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئی02منشیات فروش گرفتارکر کے 02کلو گرام سے زائدچرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ، ایس ایچ اونیوٹائون اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمیر قریشی کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01 کلو300 گرام چرس برآمد ہوئی،جبکہ ایس ایچ اوسول لائنز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ریحان کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01کلو300گرام چرس برآمد کرلی ،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے، منشیات پاکٹس اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں