راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں،15ملزمان گرفتار

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی15ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی04 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان علی اوروحیدکے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن جبکہ ملزمان عبدالسلام اورفیضان کے قبضہ سی25روند برآمدہوئے ،ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان عرفان اورسلمان کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سی02پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرلیے، ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزم عبدالطیف کے قبضہ سی01پستول 9MMمعہ ایمونیشن اورملزم عمر کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان کو گرفتارکرکے ملزم ذیشان کے قبضہ سی01پستول 30بورمعہ ایمونیشن جبکہ ملزم شمشیر کے قبضہ سی12روند برآمد کرلیے،ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم محسن علی کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمدعدنان کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بو ر معہ ایمونیشن برآمد کیا،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم گل اکبر کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ اوصدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عثمان کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،جبکہ ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم تن زیب کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں