راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کیخلا ف کریک ڈاؤن جاری،11ملزمان گرفتار،چرس اور شراب برآمد

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلا ف کریک ڈاؤن کرتے ہوئی11ملزمان گرفتارکر کی1600گرام چرس اور 06لیٹر شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتارکرکی1600گرام چرس اور06لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے حسن خان سی230گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے زاہد محمود سی150گرام چرس، ابراراحمد سی160گرام چرس،تھانہ سول لائنزپولیس نے قاسم سی110گرام چرس، عدنان سی115گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے عارف سے 220گرام چرس،حسن علی سی103گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے احسن نواز سی300گرام چرس، محمد عاقب سی05لیٹر شراب ،تھانہ مورگاہ پولیس نے وقاص سی250گرام چرس،جبکہ تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سحر گل سی01لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں