میلاد النبیؐ کی ریلی نکالنے پر تحریک لبیک کے 9قائدین کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:43

ّراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے نکالی جانے والی میلاد ریلی کے 9قائدین اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا12ربیع الاول کو ملک بھر میں منائی جانے والی عید میلاد النبی کے حوالے سے تحریک لبیک پاکستان نے ظفر پلازہ چکری روڈ سے رنیال تک میلاد ریلی کا انعقاد کیا تھاجس پر پولیس نے تھانہ صدر بیرونی کے ڈی ایف سی شعیب احمد کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کی دفعہ11-G(1)(a)اور پنجاب سائونڈ سسٹم (ریگولیشن )ایکٹ2015-6اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 341کے تحت مقدمہ نمبر 1766درج کر لیامقدمہ میں جامع مسجد الحبیب چاکرہ کے خطیب قاری شکیل،جامع مسجد تھتھا ل کے خطیب مولانا شفیق قادری ،قاری شبیر ، محسن اسحاق ،تصور حسین ،قاری شاہد ، اشتیاق ، محبوب الرحمن، قاری شفیع عطاری کو نامزد کرنے کے علاوہ 50سی60نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے مقدمہ میں کہا گیا ہے تحریک لبیک پر پابندی کے باوجود مذکورہ افراد نے تحریک لبیک کے جھنڈے اٹھا کر ریلی نکالی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں