راولپنڈی ،منشیات کے مقدمہ میں سزا یافتہ خاتون قیدی کی سزا معطل

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے منشیات کے مقدمہ میں سزا یافتہ خاتون قیدی کی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیاملک امجد اعوان ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ نازیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل کے فیصلہ تک اس کی سزا کو معطل کیاجائے اور ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کیا جائے عدالت نے سزا معطل کرکے 2 لاکھ مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی اور رہائی کا حکم دے دیا ملزمہ کو جہلم کی ٹرائل کورٹ نے منشیات کیس میں سزا سنائی تھی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں