ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا جامع مسجد روڈ پر عید میلاد النبی ؐکے جلوس کا افتتاح

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے جامع مسجد روڈ پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر علماء کرام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کچھ عرصہ جلوس کے ساتھ چلتے رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ عید ملادالنبی کے تمام جلوسوں کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ صفائی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ جلوسوں کے شرکاء کو کسی قسم کی مشکل درپیش نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے جلوس کے روٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ایس او پیز اور جلوسوں کیلئے متعین ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور سکیورٹی کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں