راولپنڈی،سی پی اوکاروزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کاانعقاد،48شہریوں کے مسائل سنے اوراحکامات جاری کیے

مظلوم شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں،سروس ڈیلیوری میں ٖغفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، محمد احسن یونس

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سی پی اومحمد احسن یونس کاروانہ کی بنیاد پر سی پی اوآفس میں کھلی کچہری کاانعقاد، سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والی48شہریوں کے مسائل سنے اوراحکامات جاری کیے، مظلوم شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں،سروس ڈیلیوری میں ٖغفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی پی او۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والی48شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں، سی پی او نے کہا کہ مظلوم شہریوں کے ساتھ کھڑا ہوں،سروس ڈیلیوری میں ٖغفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں