راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈائون ،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان سمیت3اشتہاری گرفتار

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان سمیت3اشتہاری مجرمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب02اشتہاری مجرمان متین خان اور لالو خان کوگرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عثمان فاروق، عمیر، ناصر، زبیر ، شہریار اور نعیم کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری مجرمان کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتا رہو کر چالان ہو چکے ہیں، اشتہاری مجرمان مئی2021سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھے،واقعہ کا مقدمہ عثما ن فاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھاجبکہ ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد تاج کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم سال2017سے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں