تھانہ ویسٹریج پولیس کاکچہ سٹاپ و گردوانوح میں سرچ آپریشن ،گھروں ، کرایہ داروں ،کرایہ داری کوائف کی چیکنگ کی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) تھانہ ویسٹریج پولیس نے کچہ سٹاپ اور گردوانوح میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں ، کرایہ داروں اور کرایہ داری کوائف کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج کے علاقے کچہ سٹاپ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں ایس ایچ او ویسٹریج سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران 127 گھروں،79کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طورپر256افرادکو چیک کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں