راولپنڈی ،پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے ،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،5ملزمان گرفتار ، مقدمات درج

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان گرفتار کر کے 3پستول30بور معہ ایمونیشن اور 280گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس نے سجاد حید ر سی01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، تھانہ مورگاہ پولیس نے عثمان مجید سی01پستول30بور معہ ایمونیشن، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شاہ زیب سی01پستول30 بور معہ ایمونیشن، تھانہ کینٹ پولیس نے سعید اللہ سی120 گرام چرس، تھانہ آراے بازار پولیس نے قیصر بلال سی160 گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں