محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع پر واسا راولپنڈی کی ٹیمیں ہائی الرٹ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع پر واسا راولپنڈی کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہوگئیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود کیمابق شہر میں ہیوی مشینری کی نقل و حرکت میں دشواری کے باوجود آپریشنل اسٹاف فیلڈ میں موجود رہا ،عملے نے کمیٹی چوک انڈر پاس سے بارشی پانی نکالنے کیلئے مین ہولز کی مینول صفائی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر واسا کے مطابق عملے کو نشیبی علاقوں میں بہلیسے نصب ڈی واٹر نگ پمپس کو چلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اور نالے میں پانی کے بہاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔ ایم ڈی واسا کے مطابق ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، جاوید کالونی، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن ، جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں موجود رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments