راولپنڈی،تھانہ ریس کورس پولیس کی کارروائی ،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس کومتاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ گھر پر اکیلی تھی ملزم عبدالسلام نے موقعہ کافائدہ اٹھا کراس کو زیادتی کا نشانہ بنایا،جس پر ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اوریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم عبدالسلام کو گرفتارکرلیا، ایس ایچ اوریس کورس نے بتایاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرارواقعی سزاد لوائی جائیگی ،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ خواتین اوربچوں پر تشدداورزیادتی ناقابل برداشت ہیں اس حوالے سے راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنا رہی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں