راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات بر آمد

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی05ملزمان گرفتارکر کے 2010گرام چرس،01رپیٹر 12بور معہ ایمونیشن اور01چھری برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس نے تاج علی سے 01 کلو 250 گرام چرس،تھانہ صادق آبادپولیس نے قیصر زمان سی420گرام چرس، تھانہ صدربیرونی پولیس نے سمیع اللہ سی340گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے انیس سی01رپیٹر 12بور معہ ایمونیشن ،جبکہ ایس ایچ اورتہ امرال پولیس نے دلبر خان سی01چھری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں