راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں کی عوام پٹرولیم مصنوعات اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں کی عوام پٹرولیم مصنوعات اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ ہفتہ کو پی ڈی ایم قیادت کی کال پر روات کلر سیداں چوک میں شدید احتجاج کیا گیا مظاہرہ میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء راجہ جاوید اخلاص رہنماء پی پی 10چیئرمین یوسی لوہدرہ نوید بھٹی جے یو آئی کے رہنماؤں نے شرکت کی ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ تاجروں اورشہریوں کی بڑی تعداد کی۔

مظاہرین نے حکومت و مہنگائی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے احتجاجاً دونوں اطراف سے روڈ بلاک کردیاجس کے باعث ٹریفک کا نظام درھم برھم ہوگیا ۔ نوید بھٹی نے کہاکہ پٹرول، بجلی اور گیس کے علاوہ اشیائے خوردونوش اور روز مرہ کی اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے ،قیمتوں میں آئے روز ہوشربا اضافے سے پوری قوم شدید ذہنی دباؤ اور مشکلات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف زدہ حکومت کو عوام کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں۔ راجہ جاوید اخلاص نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کوخود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے، عوام کے پاس چینی،دوائی، آٹا اوربچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں چھوڑے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا گیاغریب عوام کو گھرکا کرایہ دینے کے قابل نہیں چھوڑا،نالائق حکمرانوں کا جانا ٹہھر گیا قوم اب انھیں مزید برداشت نہیں کرے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں