اے این ایف کی کارروائی ،وفاقی دارالحکومت سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

اتوار 24 اکتوبر 2021 14:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) اے این ایف ڈائریکٹوریٹ نارتھ کا اٹک پٹرول پمپ سیکٹر ایف الیون میں کامیاب چھاپہ مارکر کے پی کے سے منشیات وفاقی دارالحکومت سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار شخص کی شناخت زاہد ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ،منشیات سمگلر پشت تحصیل سالارزئی ضلع باجوڑ ایجنسی کارہاشی ہے۔ اے این ایف کے مطابق زاہد خان کی تحویل سے مجموعی طور پر 16 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی،چرس انتہائی اعلی کوالٹی کی ہے جسے پلاسٹک کے 14 پیکٹس میں چھپایا گیا تھا ،زاہد خان کے خلاف تھانہ اے این ایف نے سی این ایس ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں