سی پی او راولپنڈی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل سنے ،مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے

پیر 25 اکتوبر 2021 23:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) سی پی او راولپنڈی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والی30 شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے، شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،سی پی اومحمد احسن یونس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقادکا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کھلی کچہری منعقد کی، سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے 30شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے انہیں احکامات جاری کیے، سی پی او نے سینئر افسران اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی مارک کردہ درخواستوں پر شہریوں کے مسائل خود سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،سی پی اومحمد احسن یونس نے کہاکہ پولیس افسران شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں