راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں 02مجرمان کو قید اورجرمانے کی سزائیں سنادیں

پیر 25 اکتوبر 2021 23:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں 02مجرمان کو مجموعی طورپر 09سال قید اور40ہزار ورپے جرمانے کی سزائیں سنادیں،مجرمان کو 02کلو523گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدربیرونی پولیس نے ستمبر 2020میں گرفتارکیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج مسعود اختر کیانی ASJنے منشیات کے مقدمہ میں 02مجرمان کو سزائیں سنادیں ،مجرم نوید خان کو 04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانہ جبکہ مجر م امتیاز خان کو 04سال 06ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ، مجرمان کو 02کلو523گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدربیرونی پولیس نے ستمبر 2020میں گرفتارکیاتھا،راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا سنائی ،ایس پی صدر نے مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے پر انوسٹی گیشن ولیگل ٹیم کو شاباش دی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں