تھانہ ٹیکسلا ،تھانہ پیرودہائی پولیس نی11سالہ بچی سے زیادتی ،7سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالی2 ملزمان گرفتار کرلئے

منگل 26 اکتوبر 2021 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) تھانہ ٹیکسلا اور تھانہ پیرودہائی پولیس نی11سالہ بچی سے زیادتی اور 7سالہ بچے سے زیادتی کرنے والی2 ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس کو متاثرہ بچی کے والد نے درخوست دی کہ ابرار یونس نے اس کی 11سالہ بچی کو راشن دینے کے بہانے کار خانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،تھانہ پیرودہائی پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخوست دی کہ منصور نے اس کے 07سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے، ایس ایچ او ٹیکسلا نے کاروائی کرتے ہوئے 11سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم ابرار یونس کو گرفتار کرلیاجبکہ ایس ایچ او پیرودہائی نے کاروائی کرتے ہوئے 07سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم منصور کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او ز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل براداشت ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments