راولپنڈی:پولیس نے چوری کی واردات میں مطلوب حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا گھریلو ملازم گرفتار کرلیا، لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ملکی اورغیر ملکی کرنسی برآمد

منگل 26 اکتوبر 2021 23:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) تھانہ روات پولیس نے چوری کی واردات میں مطلوب حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کا گھریلو ملازم گرفتارکر کے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ملکی اورغیر ملکی کرنسی برآمدکر لی پولیس نے برآمدہ رقم اورزیورات مدعی مقدمہ کے حوالے کئے برآمد شدہ طلائی زیورات میں 10کڑے،16چوڑیاں،12انگوٹھیاں،1قیمتی ڈائمنڈ سیٹ جبکہ کرنسی میں 12ہزار 800امریکی ڈالراورساڑھے 5لاکھ ر وپے شامل ہیں ،34تولے زیورات اورکرنسی کی مجموعی مالیت 75لاکھ روپے سے زائد ہے احسان اللہ خان نامی ملزم حساس ادارے کے ریٹائرڈ اعلی افسر کے گھر ملازم تھا،ملزم نے فیملی کی غیر موجود گی میں زیورات اورنقدی غائب کرکے چوری کی واردات کا ڈرامہ رچایا تھاجبکہ اپنا جرم چھپانے کے لئے گھر میں لگے سی سی ٹی کا DVRبھی توڑ دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments