شہری پولیس خدمت کائونٹرزکے ذریعے فائد ہ اٹھائیں:سی پی او راولپنڈی

منگل 26 اکتوبر 2021 23:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کہا ہے کہ شہری پولیس خدمت کائونٹرزکے ذریعے فائد ہ اٹھائیں ہسپتالوں میں قائم راولپنڈی پولیس کے خدمت کائونٹرز میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ (ایم ایل سی )کے حصول میں شہریوں کی مدد اور راہنمائی کریں گے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے شہریوں کو ایم ایل سی کے لئے تھانے جانے کی زحمت سے بچانے کے لئے راولپنڈی پولیس کی11سرکاری ہسپتالوں میں خدمت کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں ادھر پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 10ہزار سے زائد افراد بغیر تھانے گئے پولیس خدمت کائونٹرز سے ایم ایل سی حاصل کر چکے ہیں، گزشتہ روز29شہریوںنے پولیس خدمت کائونٹرز سے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کیا،،خدمت کائونٹر گوجر خان سے 1335، خدمت کائونٹر بگا شیخاںسی260، خدمت کائونٹر چونترہ سی3،خدمت کائونٹر کلرسیداں سی239،خدمت کائونٹر کہوٹہ سے 193،خدمت کائونٹر کوٹلی ستیاں سے 14،خدمت کائونٹرمری سے 123،خدمت کائونٹربینظیر بھٹو ہسپتال سی5296،خدمت کائونٹرٹیکسلا سی1852،خدمت کائونٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 464،خدمت کائونٹرہولی فیملی ہسپتال سے 489 شہریوں نے پولیس خدمت کائونٹر سے ایم ایل سی حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں