راولپنڈی، 25اکتوبر سے 12نومبر تک کرونا ویکسینیشن کے لئے مہم کا آغاز

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پورے صوبے میں 25اکتوبر سے 12نومبر تک کرونا ویکسینیشن کے لئے ایک مہم کا آغاز کیاگیا ہے جس کے تحت گھر گھر جاکر لوگوں کو کرونا ویکسنیشن کی آگاہی دی جائے گی اور ان کو ویکسی نیشن کیلئے بلایا جائے گا اور ہر یونین کونسل میں عوام کی سہولت کیلئے ہر گھر کے قریب ویکسی نیشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں ۔

اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا ویکسین آگاہی آر ای ڈی مہم خیابان سرسید راولپنڈی میں جاری ہے میڈیکل انچارج ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈاکٹر ادین نے کہاکہ ہمارے یہاں تقریبا 200لوگ روزانہ کی بنیاد پر ویکیسین کروا رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے عوام کو ہر ممکنہ سہولت دی جارہی ہے اور عوام میں پائے جانے والے خدشات کو بھی دور کیا جا رہا ہے اور مزید انھوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوے کہا کرونا کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ گھر گھر آگاہی مہم میں خود کو ویکسین لگوا کر حکومت پنجاب کا ساتھ دیں اور اپنے پیاروں کو وبا سے محفوظ رکھیںہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ عوام ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور جو لوگ ویکسین نہیں لگوا سکے وہ اب اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ویکسین لگوا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع بھر میں ہیلتھ ورکرز یونین کونسل کی مدد سے اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں اس مہم کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ضلع میں 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک گھر گھر آگاہی مہم جاری رہے گی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں