ًراولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر محمد علی کا جھنڈا چیچی کے علاقے کا دورہ ،اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزلیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے جھنڈا چیچی کے علاقے کا دورہ کیا اور اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گرانفروشی کرنے کی وجہ سے انہوں نے دو دکانوں کو سربمہر کر دیا، ایک ایف آئی آر درج کی اور 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خوردنی کی کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتیانہوں نے کہا کہ منڈی اور ہول سیل مارکیٹ سے بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مجسٹریٹوں کو سخت ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ ذاتی طور پر مارکیٹوں کا دورہ کریں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیں اور گرانفروشوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments