راولپنڈی،المصطفیٰ آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں کثیر تعداد میں مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) المصطفیٰ آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام لگائے گئے فری آئی کیمپ میں کثیر تعداد میں مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اس موقع پر نظر کے چشمے مفت تقسیم کیے گئے اور امراض چشم کے آپریشنز کے لئے مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی کیمپ کا انعقاد چیئرمین المصطفیٰ ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد کی ہدایات پر کیا گیا جس میں ٹرسٹ کی کنوینر رضوانہ لطیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ المصطفیٰ آئی ہسپتال ڈاکٹر محمد شریف پروفیسر ناصر چودھری کنٹری ڈائریکٹر تجمل حسین گورمانی ڈائریکٹر مس طیبہ والز سٹی کے ایڈمنسٹریٹر عبدالرزاق ساجد نے شرکت کی اس موقع پر بتایا گیا کہ المصطفیٰ آئی ٹرسٹ دنیا کے باعث ممالک میں امراض چشم کے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور اب تک لاتعداد افراد کی آنکھوں کے آپریشن کرکے ان کی بینائی بحال کی جا چکی ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شریف نے بتایا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں فری آئی کیمپ لگا کر شہریوں کو آنکھوں کے علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہے ہیں اور جن افراد کی نظر کمزور ہے ہم بھی مفت دیے جا رہے ہیں انہوں نے کیمپ کے انعقاد میں وائس سٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا فری آئی کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں اور ان کے آنکھوں کا معائنہ کرکے کرشن کے قابل مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں