کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج میں تین پولیس والے شہید ،متعدد زخمی

بدھ 27 اکتوبر 2021 22:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج میں تین پولیس والے شہید ہوگئے جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔احتجاج کے آغاز سے اب تک پانچ پولیس والے شہید ہوچکے ہیںمظاھرین کی طرف سے پولیس کی گاڑیاں بھی جلائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کا مارچ مریدکے میں تین روزقیام کے بعد اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

مارچ میں ہزاروں کارکنان شریک ہیں جبکہ مریدکے سے آگے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔سادھوکی کے قریب مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اے ایس آئی محمد اکبر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جب کہ 2 ڈی ایس پی اور 5 انسپکٹرز سمیت 45 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شہید محمد اکبر کا تعلق قصور سے تھا۔مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد کی طرف جانے والی جی ٹی روڈ پر متعدد مقامات پر کینٹینرز لگائے گئے ہیں۔ دریائے چناب سے پہلے سڑک پرخندقیں بنادی گئی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں