شہری پولیس خدمت کائونٹرزکے ذریعے فائد ہ اٹھائیں،محمدا حسن یونس

سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے،ہسپتالوں میں قائم راولپنڈی پولیس کے خدمت کائونٹرز MLCکے حصول میں آپ کی مدد اور راہنمائی کریں گے، سی پی او

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ شہری پولیس خدمت کائونٹرزکے ذریعے فائد ہ اٹھائیں،ہسپتالوں میں قائم راولپنڈی پولیس کے خدمت کائونٹرز MLCکے حصول میں آپ کی مدد اور راہنمائی کریں گے، سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، شہریوں کو MLCکے لیے تھانے جانے کی زحمت سے بچانے کے لیے راولپنڈی پولیس کی11سرکاری ہسپتالوں میں خدمت کائونٹرز قائم کیے گئے ہیں ،شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 10ہزار سے زائد افراد بغیر تھانے گئے پولیس خدمت کائونٹرز سے MLCحاصل کر چکے ہیں، گزشتہ روز18شہریوںنے پولیس خدمت کائونٹرز سے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کیا،،خدمت کائونٹر گوجر خان سے 1337، خدمت کائونٹر بگا شیخاںسی261، خدمت کائونٹر چونترہ سے 04،خدمت کائونٹر کلرسیداں سی239،خدمت کائونٹر کہوٹہ سے 195،خدمت کائونٹر کوٹلی ستیاں سے 14،خدمت کائونٹرمری سے 123،خدمت کائونٹربینظیر بھٹو ہسپتال سی5330،خدمت کائونٹرٹیکسلا سی1853،خدمت کائونٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے 467،خدمت کائونٹرہولی فیملی ہسپتال سے 491 شہریوں نے پولیس خدمت کائونٹر سے MLCحاصل کی ہیں،اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمدا حسن یونس نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ شہری خدمت کائونٹر زکی سہولت سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں