چونترہ پولیس کی کارروائی ،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 5ملزمان گرفتار

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 5ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوچونترہ اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 05ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میںفیصل محمود ،محمد محسن ،محمد اعظم ،یاسر سلمان اورعلی رضا شامل ہیں ،ایس ایچ او چونترہ نے بتایاکہ ملزمان نے فائرنگ کرکے رفاقت نامی شہری کو زخمی کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ توصیف سلطان کی مدعیت میں تھانہ چونترہ میں درج کیاگیا، ایس پی صدرکامران عامر کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے ۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments