تھانہ صدر واہ پولیس کی کارروائی،10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) تھانہ صدر واہ پولیس نے 15کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئی10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرواہ پولیس کو بذریعہ 15کال اطلاع ملی ،کہ ایک شخص ویرانے میں 10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کررہاہے،جس پرصدرواہ پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے 10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم ذیشان کو گرفتارکرلیا،ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میںمقدمہ درج کیاگیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ بچوں اورخواتین پر تشدد اورزیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ،راولپنڈی پولیس اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں