الیکشن میں ہارنے والا شکست تسلیم نہیں کرتا،جمہوریت والے ہار کو تسلیم نہ کریں تو تبدیلی نہیں آسکتی، غلام سرور خان

ہماری تمام اتحادی جماعتیں ایک ساتھ ہیں،اپوزیشن کے اعتراضات سننے کو تیار ہیں، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کیلئے ساتھ بیٹھنا چاہیے،مولانا کہتے تھے پی پی پی میں میر جعفر ہیں ، لوٹا ہوا مال بچانے کیلئے پھر سب ایک ہورہے ہیں،نوازشریف تابوت میں تو آسکتے ہیں،زندہ آئے تو جیل جائیں گے،احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا،وزیراعظم عمران خان اپنا وقت مکمل کرے گا، وفاقی وزیر

جمعہ 12 نومبر 2021 23:48

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2021ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جتنے بھی الیکشن ہوئے ہارنے والا شکست تسلیم نہیں کرتا ،جمہوریت والے ہار کو تسلیم نہ کریں تو تبدیلی نہیں آسکتی،ہماری تمام اتحادی جماعتیں ایک ساتھ ہیں،اپوزیشن کے اعتراضات سننے کو تیار ہیں، اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کیلئے ساتھ بیٹھنا چاہیے،مولانا کہتے تھے پی پی پی میں میر جعفر ہیں ، لوٹا ہوا مال بچانے کیلئے پھر سب ایک ہورہے ہیں،نوازشریف تابوت میں تو آسکتے ہیں،زندہ آئے تو جیل جائیں گے،احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا،وزیراعظم عمران خان اپنا وقت مکمل کرے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاکہ ابتک جتنے الیکشن ہوئے میں جیتا، کوئی الیکشن بھی کریڈیبل نہیں.،ہارنے والے نے کبھی بھی ہار کو تسلیم نہیں کیا،جمہوریت والے ہار کو تسلیم نہ کریں تو تبدیلی نہیں آسکتی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے اعتراضات سننے کو تیار ہیں،ہماری تمام اتحادی جماعتیں ایک ساتھ ہیں،ہماری اتحادی جماعتوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا،اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی بات کی گئی۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کیلئے ساتھ بیٹھنا چاہیے،یہ لوگ ملک کو مسائل دے کر دشمنوں کو خوش نہ کریں.۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن قومی معاملات پر حکومت کا ساتھ دے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ایک پیج پر نہیں تھیں،مولانا کہتے تھے کہ پی پی پی میں میر جعفر ہیں،یہ سب ایک ہورہے ہیں لوٹا ہوا مال بچانے کے لیئی.،احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف، زرداری، خورشید شاہ ضمانت پر باہر ہیں،اپوزیشن چیلنج نہیں، چیلنج معاشی بدحالی اور مہنگائی ہے،دنیا بھر میں مہنگائی ہورہی ہے،مہنگی بجلی گیس کے پیچھے ن اور پی پی پی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے قطر سے مہنگی گیس لی تھی،حکومت آئی تو پٹرول چالیس ڈالر فی بیرل تھا ،آج ستاسی ڈالر فی بیرل ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹیکسلا سے ایک شخص چار بار وفاقی وزیر بنایکن اس مسلم لیگی نے کاروبار کی سیاست کی،سیاست میں آکر کاروبار اور سرمایہ بڑھایا،35 سال اقتدار میں آکر ملک کو لوٹتے رہے،یہ لوگ چھ چھ بار وزیراعلیٰ بنے، وزیراعظم بنے۔

انہوںنے کہاکہ ان لوگوں نے آنے والی نسلوں کو کیا دیا آج پاکستان پہلے سے زیادہ غریب ہوگیا،حساب کتاب کے وقت سارے ڈاکو ایک ہوگئے،اس کا نام کیا رکھا گیا پی ڈی ایم۔ انہوںنے کہاکہ ہم بدکرداروں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،ان سب لوگوں کو حساب دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ احتساب سے بچنے کیلئے تحریک کی بات کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان اپنا وقت مکمل کرے گا،مولانا فضل الرحمن کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں مولانا پی پی پی، مشرف، ن لیگ کی حکومت میں بھی اقتدار میں رہے۔

انہوںنے کہاکہ مولوی صاحب لاکھ حربہ کرلو آپ حکومت کا کچھ نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی اس لیئے چھوڑی یہ چوروں ڈاکوؤں کی پارٹی بن گئی تھی۔انہوںنے کہاکہ ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیئے کام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ایک سو تیس ارب ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے رکھا گیا،مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کیا جائے گا،ہمارے اتحادی کابینہ میں ہمارے ساتھ موجود ہیں،آئی ٹی کے وزیر ہھی ایم کیو ایم سے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹی ایل پی سے جنہوں نے معاہدہ کیا اس کی شقوں کو راز رکھا،جو بھی معاہدہ ہوا پاکستان کے حق میں ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف تابوت میں تو آسکتے ہیں،زندہ آئے تو جیل جائیں گی.

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں