راولپنڈی ،پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،7ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

ہفتہ 27 نومبر 2021 18:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدربیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 05ملزمان رحمان اللہ ،علی حسن ،عبدالجبار ،جہانزیب اورذوہیب الرحمن کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے 05پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے ، وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عکاش نعیم کو گرفتارکرکے ملزم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، جبکہ کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تسنیم کامران کو گرفتارکرلیا ،ملزم کے قبضہ سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئی ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments